پاکستان مضبوط حریف، چند پلیئرز خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

پاکستان مضبوط حریف، چند پلیئرز خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

ایک نیوز: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہوگا،کوشش کریں گے کہ اچھی باؤلنگ کریں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ باؤلر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کے لیے آسانی ہوگی۔ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے۔ یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں ، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ میں میچ کل جمعہ کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔