90 روز میں انتخابات کروانےکی درخواست،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Oct 19, 2023 | 14:25 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں انتخابات کروانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جنوری میں انتخابات کروانا آئینی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گئی۔ جنوری میں انتخابات کروانے سے الیکشن میں 5 سے 6 ماہ کی تاخیر ہو جائے گئی،عدالت نے 90 روز میں انتخابات کروانے کا کہا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جنوری میں الیکشن کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے بد دیانتی ظاہر ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت صدر پاکستان کو جلد انتخابات کروانے کی تاریخ دینے کا حکم دے۔ عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 90روز میں الیکشن کروانے کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ہائیکورٹ اس درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی۔الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، وفاق کی جانب سے ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں