مینارپاکستان میں میلےکاسماں،بلٹ پروف کیبن تیار

Oct 19, 2023 | 13:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،نواز شریف کے استقبال کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند سٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لیے  مینار پاکستان میں پنڈال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگئیں۔اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کیلئےبلٹ پروف کیبن بھی لگا دیا گیا ہے۔پنڈال کو مکمل طور لاہور ، سمیت دیگر قومی اسمبلی  کے حلقوں کے الگ الگ انکلیو بنائے گئے ہیں۔پنڈال  میں خواتین ونگ ، یوتھ ونگ ، لائیر ونگ ، مینارٹی ونگ سمیت دیگر تمام ونگ کے لیے الگ الگ انکلیو مخصوص کر دیئےگئے۔

صوبائی ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے کے کارکنان کے ساتھ پنڈال میں مخصوص اینکلیو میں موجود  رہیں گے ،مینار پاکستان جلسے میں آنے والے قافلوں کے لیے پارکنگ پلان بھی ترتیب دے دیا گیا،جلسہ گاہ میں ساونڈ ، لائیٹس ، سٹیج اور پارکنگ سمیت دیگر امور کے لیے 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔

لیگی رہنما  کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کو آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مینار پاکستان جلسے میں کارکنان کی آمد کے لیے شاہدرہ اور بتی چوک سے آنے والے قافلوں کو راوی روڈ پر پارکنگ مہیا کی جائے گی،ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والے قافلوں کو ٹیکسالی گیٹ والی سائیڈ پر پارکنگ مہیا کی جائے گی۔مرکزی رہنماؤں کو مینار پاکستان کے عقبی گیٹ سے انٹری دی جائے گی،پنڈال میں ہر ایک اینکلیو میں 3500  سے 5500 کرسیاں لگائی جائیں گی،مینار پاکستان پنڈال میں داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نسب کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں