عمران خان کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سپرنٹنڈنٹ کا سائیکل دینے سے انکار 

Oct 19, 2023 | 13:07 PM

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری فیصلہ تک سائیکل فراہمی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ وکیل شیرازاحمدرانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-19/news-1697702904-5799.mp4

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ورزش کے لیے سائیکل درکار ہے، عمران خان جیل ایس او پیز کے تحت سائیکل کے حقدار ہیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سائیکل مہیا کی جائے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائیکل سے متعلق درخواستِ پر سماعت 23 اکتوبر کو کریں گے۔

مزیدخبریں