کراچی؛دوران ڈکیتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا برمی گینگ گرفتار

کراچی؛دوران ڈکیتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا برمی گینگ گرفتار

ایک نیوز: سرجانی ٹاؤن میں پولیس نےڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے بین الصوبائی برمی گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برمی گینگ واردات کے دوران خواتین سے نازیبا حرکات بھی کرتے تھی ۔

برمی گینگ کے ساتھیوں نے 2002ء میں سابق (ر) جنرل صدر پرویز مشرف کی بہن کے گھر بھی واردات کی تھی۔ برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث غیر ملکی ( برمی گینگ) کے گرفتار کیے گئے ڈاکوؤں میں محمد علی ، اسماعیل، سکندر، حبیب الرحمن، کبیر اور یونس شامل شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب 2 روز قبل پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں مارے گئے برمی گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحفیظ اور ابوالحسن کے ناموں سے سے کی گئی تھی۔ ملزمان خود کو پولیس اور ایجنسیوں سے تعلق ظاہر کر کے گھروں میں داخل ہوتے تھے۔ملزمان زیادہ تر وارداتیں ڈسٹرکٹ کورنگی ، ایسٹ ، سینٹرل اور ویسٹ میں وارداتیں کرتے تھے۔