ایک نیوز:نواز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر صرف مرکزی رہنما استقبال کریں گے،نواز شریف لاہور ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے، ان کی پرواز دوپہر ایک بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مینار پاکستان جلسہ گاہ میں بھی 2 ہیلی پیڈ تیار ہیں،نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ کے دیوان خاص کے ہیلی پیڈ پر لینڈ کرےگا۔