پاکستان پرامن ملک ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،دفترخارجہ

پاکستان پرامن ملک ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،دفترخارجہ
کیپشن: پاکستان پرامن ملک ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،دفترخارجہ

ایک نیوز: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سےغزہ کا معاملہ اٹھایا اور غزہ میں قتل و غارت روکوانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔سعوی عرب اور پاکستان کےاشتراک سےجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کااجلاس ہوا،نگران وزیر خارجہ نےتنازعےکی بنیادی وجہ دوریاستی حل پرعمل درآمد ناہونےکوقرار دیا،وزیر خارجہ نےاپنے سعودی ایرانی ,اردن ترکیہ اور متحدہ ارب امارات کے ہم منصوبوں سےملاقات کی۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، اور مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا۔سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،گزشتہ ہفتہ بھارت نےسرینگرجامعہ مسجدکوسیل کیا،بھارت سےمذہبی ,سیاسی اور سماجی شخصیات کی غیرقانونی گرفتاریوں کوروکنے کامطالبہ کرتےہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہیتھرو ائرپورٹ پر میٹریل پکڑا گیا تھا،9جون کو برطانوی پولیس نے بتایا کہ 3بار پکڑے گئے جن ہر یورینیم کے پارٹیکل پائے تھے،پاکستان نے معاملے کو سنجیدہ لیا اور تحقیقات کیں،پرائیویٹ سکریپ میں سامان بھیجا گیا تھا،معاملہ ختم ہوچکا لیکن برطانوی اور بھارتی میڈیا نے حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ کی ،برطانوی اور انڈین میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،پاکستان ایسی رپورٹنگ کی مذمت کرتا ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مویم غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دے رکھی ہے ،کسی بھی ملک میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہا جاسکتا،غیر ملکی افراد کی ملک بدری کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائیگا،پاکستان او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے،اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا 

امید کرتے ہیں یو این سیکیورٹی کونسل غزہ کی صورتحال پر خاطر خواہاں اقدامات کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں مویم غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دے رکھی ہے،کسی بھی ملک میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہا جاسکتا،غیر ملکی افراد کی ملک بدری کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائیگا،پاکستان او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے۔اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،امید کرتے ہیں یو این سیکیورٹی کونسل غزہ کی صورتحال پر خاطر خواہاں اقدامات کرے۔