ایک نیوز: کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزنے ایک اورنوجوان کی جان لے لی، ایک موبائل فون کی خاطر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے 23 سالہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور گھر کے واحد سہارے سعد کو ابدی نیند سلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکووں کی ایک اور واردات کرتے ہوئے،گلستان جوہر میں موبائل فون چھیننے کے لئے فائرنگ کرگھر کے چشم و چراغ کو گل کر دیا۔تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کی المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ 3بہنوں کے اکلوتے بھائی اور گھر کے واحد سہارے کی المناک موت پر اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔
جوان بیٹے کی موت پرشدت غم سے نڈھال والد کا کہنا تھا کہ سعد گھر کا واحد کفیل تھا،میں جوان بیٹے کا لہو کس کے ہاتھ پر تلاش کروں۔ والد نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔چچا کا کہنا ہے کہ گھر میں سعد اور اس کی بہن کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں،ہمیں کیا پتا تھا کہ شادی کے بجائے اس کا جنازہ اٹھانا پڑے گا۔
23 سالہ مقتول سعد فیکڑی میں کام کےساتھ ساتھ بائیکیا بھی چلاتا تھا۔ مقتول کے چچا نے بتایا کہ سعد اپنے ماموں کی فیکڑی میں کام کے ساتھ بائیکیا بھی چلاتا تھا، گزشتہ رات بھی وہ رائیڈ کے انتظار میں وہاں کھڑا ہوا تھا، کہ کچھ ملزمان اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ واقعہ سے کچھ دیر پہلے ہی ا سکی بھائی سے بات ہوئی تھی، اور کچھ دیر بعد خبر آئی کہ اسے کسی نے گولی مار دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے فائرنگ اور قتل کی تحقیقات کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے تیس بورپستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے ۔