عدالت نے صنم جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست نمٹادی

Oct 19, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے صنم جاوید کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے دائر درخواست پولیس ریکارڈ کی روشنی میں نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس ریکارڈ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ صنم جاوید پر تھانہ سرور روڈ میں صرف دو مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے صنم جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے فریقین سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔ صنم جاوید نے درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا۔

مزیدخبریں