ٹویوٹا کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی پاکستان میں پروڈکشن روک دی

Oct 19, 2023 | 12:13 PM

ایک نیوز: پاکستان کیلئے معاشی میدان سے ایک مرتبہ پھر بری خبر آگئی۔ ٹویوٹا کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی ملک میں اپنے پلانٹ بند کرکے پروڈکشن روک دی ہے۔ 

ہنڈا کا ایک ہفتے کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان:

کارمینوفیکچر کمپنی ہنڈا نے پارٹس کی کمی، انونٹری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک پلانٹ بند رہیں گے۔ 

اگر اس منصوبے میں کوئی تبدیلی کی گئی تو بیان کے ذریعے اپڈیٹ کردیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ کمپنی اس سے قبل بھی متعدد بار رواں سال پروڈکشن بند کرچکی ہے۔ رواں سال مارچ میں پلانٹ بند کیے گئے تھے جو کہ مئی تک وقتا فوقتا بند رہے تھے۔ 

اس سے قبل ٹویوٹا بھی 17 نومبر تک پروڈکشن بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔

سوزوکی کا بھی پلانٹ بند کرنے کا اعلان:

ٹویوٹا اور ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا آٹوموبائل پلانٹ 2 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں پاک سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ 25 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک انونٹری کی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند رہے گا۔ 

تاہم کمپنی اپنے موٹرسائیکل پلانٹ کو چالو رکھے گی۔ 

مزیدخبریں