جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے میں بھارت دنیا میں پہلےنمبر پر آگیا

Oct 19, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بھارت جھوٹی خبریں، من گھڑت پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، دنیا میں 18 فیصد جھوٹی خبریں بھارت سے پھیلائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی آزاد اشاعتی کمپنی ’سیج پبلی کیشنز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں بھارت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈا کیا گیا، روس یوکرین جنگ میں بھارت نے ایک ویڈیو گیم کلپ دکھا کر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، 28 جون کو فرانس میں ہونے والے حادثے کا الزام بھی بھارتی میڈیا نے مسلمانوں پر لگایا۔

اشاعتی ادارے کے مطابق جھوٹی خبریں، من گھڑت پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے، اور دنیا میں 18 فیصد جھوٹی خبریں بھارت سے پھیلائی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈا کیا گیا، اور حماس پر بچوں کو اغواء کرنا، سر قلم کرنا، لاشوں کو جلانے کو بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلایا گیا۔

دوسری جانب ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی میڈیا نے حماس کے 40 بچوں کو قتل کرنے کی جھوٹی خبر وائرل کی، جب کہ اسرائیلی فوج نے 40 بچوں کے قتل کی خبر کے بے بنیاد ہونے کی تصدیق کی۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی میڈیا میں مصر اور اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے فوجی بتایا جارہا ہے۔

رائیٹرز کا کہنا ہے کہ ایک کنسرٹ کی وڈیوز کو حماس کے جشن کے طور پر دکھایا گیا، جو جھوٹ پر مبنی تھی۔

دوسری جانب ایک بھارتی صحافی نے اسرائیل کی حمایت میں بیان دیا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ کی پٹی سے مسلمانوں کو ختم کردے۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے 9 مئی کے احتجاج کے دوران پاکستان میں خانہ جنگی کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا گیا۔

فرانس 24 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 جون کو فرانس میں ہونے والے حادثے کا الزام بھی بھارتی میڈیا نے مسلمانوں پر لگایا، بھارتی میڈیا فرانس میں فسادات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

منٹ مرر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبک ٹویٹس کی اکثریت ہندوستان میں سب سے زیادہ نظر آتی ہے۔

مزیدخبریں