ایک نیوز: پاکستان نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان نے فلسطینیوں کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد غزہ بھیجنے کا اعلان پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں ایک کمیٹی کے دوران کیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ ہم امداد بھیجنے کیلئے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور مصری حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کے مطالبے کو بھی دہرایا۔