دوران ڈیوٹی لیسکو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Oct 19, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فرائض سرانجام دیتے ہوئے لیسکو اہلکار کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق فرائض سرانجام دیتے ہوئے لیسکو کا ایک لائن مین نعیم احمد دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔  لائن مین نعیم احمد ٹرانسفارمر پر کام کرتے ہوئے شاک لگنے سے جاں بحق ہوا۔
   چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے لائن مین کے جنازہ میں شرکت کی۔   پبلک ریلیشن آفیسر رائے مسعود کھرل اور ایس ای نادرن سرکل نثار سرور اور ایکسئین گلشن راوی رب یار  نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔
 چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہےکہ لائن سٹاف ہماری کمپنی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔  کمپنی کے دروازے شہید کے خاندان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مزیدخبریں