ایک نیوز: پاکپتن کی تحصیل عارف والا کی کچہری میں عدالت کے باہر سابقہ رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ساجد ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے،مقتول نواحی گاؤں 63 ایس پی کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان قتل کی رنجش چل رہی تھی۔مقتول خود بھی مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھا اور آج تاریخ پیشی پر آیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرائم سیں کی گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری کچہری پہنچ گئی، کچہری واقعہ سٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔