ایک نیوز: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے نتائج منظر عام پر آگئے، نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا، یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 5112 میٹرک ٹن کھاد، 2366 میٹرک ٹن آٹا اور 6994 میٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی۔
پنجاب سے 31.75 میٹرک ٹن کھاد اور 4.535 میٹرک ٹن چینی جبکہ سندھ سے 1077 میٹرک ٹن کھاد اور 161 میٹرک ٹن آٹا برآمدہوا، نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھے گی۔