ایک نیوز: تربت میں دہشت گردوں کا معصوم لوگوں پر بزدلانہ وار، متاثرہ مزدوروں کے لواحقین نے اس دہشتگردانہ کارروائی پر انتہائی دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے جس بے دردی سے قتل کیا، ایسی حرکت کوئی بھی انسان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ کچھ عرصے سے تربت دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، 14 اکتوبر کو تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 مزدور شہید اور 2 زخمی ہو ئے، شہید اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان اور نارووال سے تھا۔
متاثرہ مزدوروں کے لواحقین نے اس دہشت گردانہ کارروائی پر انتہائی دلی رنج کا اظہار کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے جس بے دردی سے قتل کیا ایسی حرکت کوئی بھی انسان نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سرغنوں کو عبرت ناک سزا دی جائے، دہشت گردوں کا کوئی ایمان نہیں ہوتا بلکہ یہ انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔
لواحقین نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو فروغ دیتے ہیں اللہ انہیں نیست و نابود کرے، پاکستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ملک کو دہشتگردی کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔