ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کازلسٹ کینسل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ، ایون فیلڈریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کاز لسٹ کینسل کردی گئی ہے۔جسٹس بابر ستار کی کورٹ روم میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار کے ڈویژن بینچ کی ریگولر کاز لسٹ کینسل کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیس میں ضمانت مقرر تھی ، تاہم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقات کی اجازت پرسماعت بھی نہیں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ریگولر کیسز کی لسٹ میں شامل تھا۔
عدالتی عملےکا کہنا ہے کہ صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔