ایف آئی اے کی کارروائی، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار

Oct 19, 2023 | 10:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نجی کمپنی کے نام سے موٹر سائیکل کے سپئیر پارٹس کی تیاری، فروخت اور تقسیم میں ملوث تھا۔ملزم محمد عثمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوران کاروائی ملزم کے قبضے سے متعدد موٹر سائیکل کے متعدد سپئیر پارٹس بمعہ پیکنگ برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان کے زیر استعمال دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف کاروائی انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی درخواست پر کی گئی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں