جنوبی وزیرستان: تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی جانب پاک فوج کا اہم قدم

Oct 19, 2023 | 10:26 AM

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی جانب پاک فوج کا ایک اور اہم قدم، گورنمنٹ پرائمری سکول تبائی سر جنوبی وزیرستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی وجہ سے غیر فعال تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی خصوصی کوششوں اور اقدامات سے اس سکول کو اب فعال کر دیا گیا ہے۔ سکول نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے بچے تعلیم سے محروم تھے۔ 

طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاک آرمی نے اسکول کے لیے گریجویٹ اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اسکول میں طلباء کی کل تعداد 38 ہے جو لڑکے اور لڑکیوں دونوں پر مشتمل ہے۔ 

پاکستان آرمی اسکول کے لیے اسٹیشنری اور فرنیچر بھی فراہم کر رہی ہے۔ پاک فوج کی انتھک اور مسلسل کوششوں سے اس علاقے کے زیادہ سے زیادہ بچے معیاری تعلیم ان کی دہلیز پر حاصل کر رہے ہیں۔ 

علاقے کے مقامی لوگوں نے تعلیم کے ذریعے اس علاقے کے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں