سندھ ہائیکورٹ نے 20 سال بعد دائر درخواست کا فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے 20 سال بعد دائر درخواست کا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ نے 20 سال بعد دائر درخواست کا فیصلہ سنا دیا

ایک نیوز:عدالت نے مرزا شوگر مل کی جانب سے نجی بینک کو قرضہ کی عدم ادائیگی کیس کا 20 سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عدالت نے مرزا شوگر مل کی جانب سے بینک کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں بینک نے قرض شیڈول کے مطابق رقم واپس نا کرنے پر کیس دائر کیا تھا۔ بینک کے خلاف بھی مرزا شوگر مل نے اضافی مارک اپ اور چارجز کے خلاف کیس دائر کیا تھا ۔درخواستگزار نے کہا کہ مرزا شوگر مل نے 22 کروڑ سے زائد کی رقم بینک کو ادا کرنی تھی،مرزا شوگر مل کی جانب سے عدم ادائیگی پر عدالت سے رجوع کیا گیا تھا ۔ مرزا شوگر مل کو بینک نے 1990 سے 1991 تک 19 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور قرض دی تھی۔فریقین نے قرض ری شیڈول کرنے کے لیے 2000 میں اتفاق کیا تھا ۔رقم نا ملنے پر بینک نے 2003 میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ معاہدے کے مطابق مرزا شوگر مل سمیت 113 ایکڑ زمین،مشینری،ورکشاپ بینک کے گروی ہیں۔قرضہ کی وصولی کے لیے بینک مرزا شوگر ملز کی اس جائیداد کو فروخت کرسکتا ہے۔