راولپنڈی:ڈینگی وائرس کےخطرناک وار جاری، مزید 34 نئےکیسزرپورٹ

Oct 19, 2023 | 09:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے خطرناک وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2061 تک پہنچ گئی،ہولی فیملی ہسپتال میں 45, ڈی ایچ کیو میں 16 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 42 افراد زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 29 مقدمات درج اور 1 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 11 چالان ٹکٹ جاری اور 2 لاکھ 79 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر 4086 مقدمات درج اور 613 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 1173 چالان ٹکٹ جاری اور 82 لاکھ 11 ہزار 8 سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدخبریں