اے این ایف کی کارروائیاں،226 کلو گرام سےزائد منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

Oct 19, 2023 | 08:48 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری،8 کارروائیوں کے دوران 226 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 2 کلو 864 گرام آئس برآمد کر لی گئی، لاہور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر EK-613 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

فیض آباد راولپنڈی میں دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی مسافر سے 135 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئیں،موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال پر گاڑی میں چھپائی گئی 96 کلو افیون اور 26 کلو 440 گرام چرس برآمد کی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بونیر کے رہائشی مسافر سے 8 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی جبکہ ملزم پرواز نمبر GP-543 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 10 کلو 400 گرام آئس برآمد کر لی گئی، چارسدہ روڈ مردان پر رکشہ میں موجود ٹول بکس میں چھپائی گئی 79 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان منشیات مردان سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔

خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس اور 1 کلو 700 گرام آئس برآمد کر لی گئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں