برطانیہ:طیارےمیں بم کی اطلاع،مانچسٹرائیرپورٹ بند

Oct 19, 2023 | 07:54 AM

ایک نیوز:طیارےمیں بم کی اطلاع پرمانچسٹرائیرپورٹ کوعارضی طورپربندکردیاگیا۔
پولیس کےمطابق طیارےمیں بم کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول ہوئی ،جس پر مانچسٹرائیرپورٹ کوعارضی طورپربندکردیاگیاتھامگرکچھ دیرکےبعدسروس بحال کردی گئی۔
پولیس کےمطابق طیارےمیں بم کی اطلاع پر اماراتی ائیرلائن کے طیارے کو لینڈ کرتے ہی رن وے پر روک لیا گیا تھا۔
گریٹرمانچسٹرپولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں مل سکا ہے۔
مانچسٹر ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں دبئی واپسی کی پرواز ای کے20 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ ای کے 19 کے مانچسٹر پہنچنے پر اسے اضافی سکیورٹی چیکس کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں