ایک نیوز:ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نےکہاہےکہ شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے،مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا اسپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں شاہین آفریدی نے اب تک 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.31 رہا جو کہ زیادہ ہے۔
حال ہی میں نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےوسیم اکرم کاکہناتھاکہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے، مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا اسپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔
سابق کپتان نےاپنی گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےرواں ورلڈکپ میں اب تک متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ” شاہین اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے“۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں3 میچز کھیلیں ہیں جس میں 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔
پاکستان کو اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلنا ہے۔