پاکستانی کرکٹرز کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، جھنڈے پوسٹ کر دیے

Oct 19, 2023 | 05:32 AM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نےغزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کےخلاف فلسطینی عوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہوئےاپنےسوشل میڈیااکاؤنٹ پرجھنڈےپوسٹ کرتےہوئےپیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کی دہشتگردکارروائیوں کاسلسلہ نہ تھم سکا،اسرائیلی جارحیت کےباعث منگل کوہسپتال کوبھی نشانہ بنایاگیاجس میں 500سےزائدفلسطینی شہیدہوگئے، جس کے بعد غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم جو بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ہیں، بدھ کو  پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان، محمد نواز اور  اسامہ میر نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر فلسطین کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی۔
محمد نواز نے فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ ہاتھ اٹھائے دعا والے ایموجی بھی پوسٹ کیے۔
بعد ازاں اوپنر امام الحق،حارث رؤف اور افتخاراحمد نے بھی فلسطین کا جھنڈا سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے  ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کی تھی جو کہ بھارتیوں اور اسرائیل کو بالکل پسند نہیں آئی تھی۔
رضوان کا جیت غزہ کے بہن بھائیوں کےنام کرنا بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کو بالکل نہ بھایا اور انہوں نے آئی سی سی سے سوال کردیا۔
وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر رضوان کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟،مجھے یاد ہے کہ2019 کے ورلڈکپ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا“۔

مزیدخبریں