ایک نیوز:سانحہ الاحلی ہسپتال پرفلسطینی عوام سےاظہاریکجہتی کےطورپر ترکی اور اردن نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین کی مظلوم عوام پراسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے،غزہ پراسرائیل کےحملےجاری ہےاسرائیل نےتمام حدیں پارکرکےغیرقانونی عمل کاراستہ اختیارکیااورغزہ کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ کرکے500سےزائدافرادکوشہیدکردیاجس کےبعددنیابھرمیں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہےاور صیہونی فوج کے بھیانک و انسانیت سوز جنگی جرم کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں ہزاروں افراد امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوئے۔ ملک میں اسلامی جماعتوں نے عام ہڑتال کی جبکہ اردن کی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ترکی نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں بدھ کو دوسرے روز بھی شدید احتجاج کاسلسلہ جاری رہا۔ لبنان، اردن، یمن، مصر، تیونس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں افراد غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے امریکی سفارت خانے کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
تیونس کے دارالحکومت میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔ قاہرہ، اسکندریہ اور مصر کے دیگر شہروں میں طلباء نے اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کے لیے یونیورسٹیوں میں ریلیاں نکالیں اور نعرے لگائے۔