پیپرایکس مرچ دنیاکی تیزترین مرچ قرار، گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پیپرایکس مرچ دنیاکی تیزترین مرچ قرار، گینیز ورلڈ ریکارز میں شامل
کیپشن: Paprax pepper is considered the fastest pepper in the world, included in the Guinness World Records

ایک نیوز:پیرایکس نامی مرچ کودنیاکی تیزترین مرچ قراردیدیاگیا،اس سےپہلےیہ اعزاز کیرولائنا ریپر نامی مرچ کے پاس تھا،لیکن اب گینیز ورلڈ ریکارز میں پیپرایکس مرچ کوشامل کرلیاگیاہے۔
جنوبی کیروالائناکی ونتھراپ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کےمطابق پیپرایکس مرچ کی تیزی 26 لاکھ93 ہزاراسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے جبکہ کیرولائنا ریپر کی اوسط تیزی16 لاکھ40 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے۔
جبکہ ہیلاپینو مرچوں کی تیزی3000 سے 8000 اسکوول ہیٹ یونٹ ہوتی ہے۔
پکر بٹ پیپر کمپنی کے بانی اور کیرولائنا ریپر مرچ اگانے والے ایڈ کیوری نے ”فرسٹ وی فیسٹ“ نامی یوٹیوب چینل پر پیپر ایکس کی رُونمائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تیز ترین مرچ کی نسل اگانے میں انہیں تقریباً10 سال کا عرصہ لگا۔
فی الحال پیپر ایکس کے مالکانہ حقوق ایڈ کیوری نے اپنے پاس رکھے ہیں یعنی اس کے پودے اور بیج فروخت کیلئےدستیاب نہیں ہوں گے۔