ایک نیوز:سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابقہ(ٹوئٹر)کوبڑادھچکا،ایلون مسک کےپلیٹ فارم کو آسٹریلوی ای-سیفٹی کمیشن نے بچوں کے خلاف بدسلوکی کے طریقوں کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکامی پر386,000 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق یہ جرمانہ پلیٹ فارم کیلئےبڑی بدنامی ہےجس نے اپنے مواد کی اعتدال پسندی کی پالیسیوں کی وجہ سے آمدنی میں کمی اور تنقید کا سامنا کیا ہے۔
ای سیفٹی کمیشن نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مواد کی رپورٹس اور اس طرح کے مواد کا پتہ لگانے کیلئے استعمال کیے جانے والے طریقوں سے متعلق سوالات کا جواب دینے میں ناکامی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ تحقیقات کے ساتھ پلیٹ فارم کے تعاون کرنے میں ناکامی نے ”ایکس“کے غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے عزم سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔
اگرچہ یہ جرمانہ اکتوبر2022 میں پلیٹ فارم کیلئے ادا کیے گئے44 بلین ڈالرز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے تاہم یہ”ایکس“ کیلئے ایک بدنامی کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے حال ہی میں اپنے تکنیکی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کیلئے”ایکس“کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں خاص طور پر اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق غلط معلومات سے کو لے کر۔