ایک نیوز:نیشنل فلم ایوارڈزکےموقع پراداکارہ عالیہ بھٹ نےاپنی شادی کی ساڑھی ایک بارپھرسےپہن لی جس کی ویڈیونےسوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈزکی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں بالی ووڈکےفنکاروں نےمختلف اندازمیں شرکت کی ،اس ایوارڈشومیں عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں زبردست اداکاری کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
alia bhatt the national award winner! ???? pic.twitter.com/nvvUHcC795
— ☁️ (@softiealiaa) October 17, 2023
جب عالیہ بھٹ کوبہترین اداکاری کےایوارڈسےنوازاگیاتوشوہررنبیرکپورنےاہلیہ کی ویڈیواپنےموبائل فون میں بناکر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔
اس موقع کویادگاربناتےہوئےعالیہ بھٹ نےایک پھرسےاپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کرکےان لمحات کوحسین بنایا، جبکہ اُن کا اسٹائل شادی والے دن سے بالکل مختلف تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ بہترین اداکارہ کا نیشل ایوارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا، کریتی سینان کو فلم”میمی“ جبکہ الو ارجن کو”پشپا : دی رائز“ کی پرفارمنس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔