یوٹیلٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی  

یوٹیلٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی  
کیپشن: Utility stores bought 20 thousand metric tons of sugar

 ایک نیوز:شہریوں کو ریلیف فراہمی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔

 یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 150 روپے میں پڑے گی۔ چند دنوں میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہو جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر اسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 135.27 روپے فی کلو کے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔