ایک نیوز :اسلامی تعاون تنظیم نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں غزہ جنگ پر اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ غزہ پٹی کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے۔او آئی سی نے عالمی برادری سے غزہ پٹی کیلئے امداد فوری بحال کرنے کی اپیل کی۔ تنظیم نے کہا کہ عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی فسلطینی پناہ گزین ایجنسی سے تعاون کرے۔
اوآئی سی کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے انخلا کے اسرائیلی مطالبے کو مسترد کردیا۔
او آئی سی نے مزید کہا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کوششیں کی تیز کرے۔