کے پی کے مختلف شہروں میں بارش موسم سرد ہوگیا

کے پی کے مختلف شہروں میں بارش موسم سرد ہوگیا
کیپشن: Rainy weather turned cold in various cities of KP

ایک نیوز نیوز :خیبر پختونخواکے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش ہوئی پشاور ، سوات اور گردو نواح میں شدید گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی ۔کوہاٹ اور  بٹگرام میں بھی بادل برس پڑے جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا۔ بونیر میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔