ایک نیوز نیوز : عمران خان کے قریبی ساتھی عاطف خان کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر طالبا ن کا رد عمل بھی آگیا۔
تفصیلات کےمطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےعاطف خان کے نام سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دے دیا۔ طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے عاطف خان کو بھتے کیلئے کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر عاطف خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے 80 لاکھ روپے بھتےکا خط بھیجا گیا ہے۔