ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی اور صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے طالبان رہنماؤں سےاپیل کی ہے کہ وہ پاکستان اور سوات سے اپنے جنگجو واپس بلائیں۔
تفصیلات کےمطابق بیرسٹر محمد علی سیف نےپریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ طالبان غیر مسلح ہوں، واپس چلے جائیں، ماحول میں تلخی کو کم کریں تا کہ امن کی بات کی جائے، پاکستان میں دیرپا امن کے لیے آئینی و شرعی حل تلاش کریں۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں 10 سے 15 ہزار پاکستانی شہری موجود ہیں ان کو بھی واپس لانا ہے
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت کے تعاون سے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے عفریت اور ناسور کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کیے، مذاکرات میں طالبان کو بندوق کے ساتھ آنے کی اجازت کی کوئی بات نہیں ہوئی، ایسا راستہ تلاش کیا جائے کہ پاکستان میں دیرپا امن قائم ہو۔