ایک نیوز نیوز :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو سابق وزیراعظم کی طرح شہبازشریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگانے والے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کے بغیر سیاست نہیں کر سکتیں، دونوں گروپ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے لوگ سیلاب اور بارش سے کم،حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے، 14 برس سے حکمران جماعت نے سندھیوں کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں لاکھوں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا، مگر تاحال متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا۔
شہبازشریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے ، سراج الحق
Oct 19, 2022 | 21:13 PM