ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

Oct 19, 2022 | 20:41 PM

ایک نیوز نیوز : سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ۔
تفصلات کےمطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ، ریفرنس پر 25  اکتوبر کو سماعت ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی اورجسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے  ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

مزیدخبریں