پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز موخر

Oct 19, 2022 | 20:33 PM

ایک نیوز نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے۔جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔
 2024  آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سال اس لئے ٹی ٹوئنٹی سیریز موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024ء میں کرنی ہے۔مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں