اعظم سواتی کی گرفتاری :ایوان بالا کا وقار مجروح ہوا ، عمران خان 

Oct 19, 2022 | 19:32 PM

ایک نیوز نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز بھی موجودتھے ۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، ایوانِ بالا میں تحریکِ انصاف کے کردار اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سینٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر دوران حراست تشدد کی شدید مذمت کی گئی ۔ امپورٹڈ سرکار کی جانب سے پارلیمان خصوصاً ایوانِ بالا کے وقار کو مجروح کئے جانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایوانِ بالا میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کی معاملے پر بے حسی پر نہایت افسوس ہے ۔ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ سرکار آئین و پارلیمان کی حرمت پر حملہ آور ہے، ایوانِ بالا کے 74 سالہ رکن کی شرمناک انداز میں گرفتاری اور اس پر زیرِحراست تشدد سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں، دنیا کا کوئی مہذب ملک محض رائے کے اظہار پر تمام آئینی حقوق سے محرومی اور غیرانسانی سلوک کی اجازت نہیں دیتا، حکومتی اداروں کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف زیرِحراست تشدد دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا ذریعہ بن رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایسے شرمناک واقعات میں ملوث افراد اداروں اور ملک کی بدنامی کا سامان کررہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کئے جانے کی وجوہات بھی ناقابلِ فہم ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-19/news-1666189973-9401.mp4


دوسری جانب تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمہ داران نے بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، اہم قومی معاملات پر تحریک انصاف کے بیانیے کے خدوخال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔ لانگ مارچ کی تیاریوں اور عوام میں پائے جانے والے جوش و خروش پر خصوصی بات چیت فسطائی امپورٹڈ سرکار کی جانب سے سماجی میڈیا کارکنان کو ہراساں کئے جانے اور نشانۂ انتقام بنائے جانے پر بھی مفصل بات چیت  کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کے لبادے میں مجرموں کے اقتدار پر قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے، استحکام اور ترقی کیجانب پیش قدمی کرتے پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا، قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردِعمل دیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر بےمثال انداز سے سڑکوں پر نکلی، امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کیلئے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا، میڈیا میں موجود آزاد اور غیرجانبدار آوازوں کو دبا کر ملک میں جبر کا سکوت طاری کرنے کی کوشش کی گئی، سماجی میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک، عوام کی آواز کو پہلے سے بڑھ کر گونج دی، سماجی میڈیا نے ابلاغ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروا کر عوام کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی،
عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ کیطرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، روایتی سیاسی اہداف کے حصول کیلئے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں