ممبئی کے تین مقامات پر بم دھماکوں کی افواہ، شہر ہل کررہ گیا

bomb hoax in mumbai
کیپشن: bomb hoax in mumbai
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بھارت کے شہر ممبئی کے 3 مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکی ملنے پر ہائی الرٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ممبئی پولیس کو کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ شہر کے 3 علاقوں اندھیری، جوہو اور سانتاکروز میں واقع مختلف عوامی مقامات پر بم دھماکے ہونے والے ہیں۔

دھمکی آمیز فون کال ملتے ہی شہر بھر کی پولیس الرٹ ہوگئی اور ناصرف بتائے گئے علاقوں بلکہ اطراف میں بھی سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس قسم کی دھمکی آمیز فون کالز آتی رہتی ہیں، جو عام طور پر جھوٹ نکلتی ہیں لیکن اس کے باوجود اس قسم کی صورت حال میں لاپروائی نہیں برتی جاسکتی۔

دوسری جانب ممبئی پولیس نے فون کال کرنے والے کی شناخت جاننے کے لیے بھی اقدامات کرلئے ہیں تاکہ معاملے کی حقیقت سامنے آسکے۔