مرکری میوزک ایوارڈ 2022 ریپر لٹلز سمز نے جیت لیا 

Oct 19, 2022 | 18:26 PM

 ایک نیوز نیوز:  ریپر لٹل سمز نے اپنے معروف و مقبول البم ’’ سم ٹائمز آئی مائٹ بی انٹروورٹ‘‘ کے لئے اس سال کا مرکری میوزک ایوارڈ جیت لیاہے۔

 رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے حریف گلوکاروں ہیری اسٹائلز اور سام فینڈر کو شکست دے کر دنیائے موسیقی کا اہم ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ لٹل سمز کواپنی ذاتی زندگی میں درپیش مسائل اور سیاسی منظر نامے پر گائے گئے نغموں سے مقبولیت ملی تھی۔

مرکری پرائز برطانیہ اور آئیرلینڈ کے بہترین گیت کودیا جاتا ہے۔ لیکن لٹل سمز کا یہ پہلا ایوارڈ نہیں اس سے پہلے وہ برٹ ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

 لٹل سمز لندن کے علاقے ازلنگٹن میں پلیں بڑھیں جہاں انہوں نے نوعمری میں سینٹ میری یوتھ کلب میں شمولیت اختیار کر لی۔ یادرہے معروف موسیقاروں لیونا لیوس اور الیگزینڈرا برکی بھی اسی کلب میں میوزک سیکھتے رہے ۔

مزیدخبریں