انیل کپور کا ''کالا چشمہ'' سے شہرت پانے والے گروپ کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

انیل کپور کا ''کالا چشمہ'' سے شہرت پانے والے گروپ کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کی حال ہی میں ناروے کے مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل سے ملاقات ہوئی۔

ناروے کے اس ڈانس گروپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وائرل ڈانس ویڈیو سے شہرت حاصل کی۔

اس وائرل ویڈیو میں گروپ کے تمام ممبرز نے بالی ووڈ کے مشہور گانے ’کالا چشمہ‘ پر دیسی انداز میں ڈانس کیا تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

اب جب انیل کپور کی کوئیک اسٹائل سے ملاقات ہوئی تو اداکار نے تمام گروپ ممبرز کے ساتھ مل کر اپنی ہی فلم کے ایک مشہور گانے ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیل کپور اور کوئیک اسٹائل کے اس خوبصورت اشتراک کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ابھی تک 30 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)