یوکرائن کے مخصوص علاقوں میں روس کا مارشل لانافذ

Oct 19, 2022 | 17:51 PM

ایک نیوز نیوز: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز یوکرین کے چار علاقوں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ماسکو نے ان علاقوں پر گزشتہ ماہ اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق اپنی سلامتی کونسل کے ارکان کو ٹیلی ویژن پر دیئے گئے ریمارکس میں پیوٹن نے حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی سربراہی میں ایک خصوصی رابطہ کاری کونسل قائم کریں جو روس کے علاقوں کے ساتھ مل کر یوکرین میں ماسکو کی جنگی کوششوں کو فروغ دے سکے۔

جنگ کے تقریباً آٹھ ماہ بعد ستمبر کے آغاز سے یوکرینی افواج کے ہاتھوں بڑی شکستوں کے سلسلے کا مقابلہ کرنے کے لیے پیوٹن کی جانب سے تازہ ترین اقادامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ جن اقدامات کا حکم دے رہے ہیں ان سے معیشت، صنعت اور پیداوار کے استحکام میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس اور اپنے عوام کے قابل اعتماد مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بہت پیچیدہ اور بڑے پیمانے پر مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں