ایک نیوز نیوز :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر چینی منصوبوں پر پیش رفت پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل قومی ترجیح ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی معاشی بحالی اور ترقی کا سبب بنے گا۔اجلاس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں بالخصوص ایم ایل ون، کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے و دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں سی پیک کے تعطل کے شکار منصوبوں میں نئی روح پھونک کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر برق رفتاری سے تکمیل کر رہی ہے۔
سی پیک منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس
Oct 19, 2022 | 17:33 PM