ایک نیوز نیوز: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا گیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سکور کیے گئے۔ زمباوے نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 122 رنز ہی بنا سکی۔ زمباوے کی جانب سے چکبوا نے 13 رنز سکور کیے جس کے بعد وہ الزاری جوزف کا شکار بنے ۔ اس کے بعد ٹونی منیونگا 2 رنز بنا کر الزاری جوزف کا شکار بنے۔ شین ویلیم 1، سکندر رضا 14، ملٹن شمبا 2 اور ویزلی مدھویرے نے 23 رنز سکور کیے۔ لیوک جونگوی نے سب سے زیاہ 29 رنز سکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 جبکہ جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل گروپ اسٹیج کے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔ آج کھیلے گئے پہلے میچ آئرلینڈ نے سکو لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سکوٹ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آئرش ٹیم نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا اور ابتدائی میچ میں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہونگے۔