پاپولیشن ویلفیئر کو 3 دن میں ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

Oct 19, 2022 | 15:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاپولیشن ویلفیئر کے 1200 ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں 27 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت نے سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کو ملازمین کو تین روز میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔  گریڈ،3،5 اور 8 کے 1200 ملازمین کو عارضی بنیادوں پر تعینات کیا گیاہے۔ ایڈووکیٹ ابو ذر سلمان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین چھ سال سے ادارے میں کام کر رہے ہیں۔ قانون کے مطابق تمام ملازمین کو مستقل کیا جانا ان کا حق ہے۔عدالت تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے۔ 
ادارے نے جون سے تمام ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دےجبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کیبنٹ کی منظوری نہیں ملی کیبنٹ کی منظوری کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گئی.

مزیدخبریں