ایک نیوز نیوز: پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگوانے کےلیے شہری کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ :پنجاب پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے۔ :پنجاب پولیس کے رویے کے باعث ہزاروں کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے آئی جی پنجاب کو درخواست دی اور پولیس رویے میں تبدیلی کےلیے کیا احکامات کیے لیکن آئی جی پنجاب کیجانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا . :پنجاب پولیس کے رویے اور ساکھ بحال کرنے کےلیے 1 ارب 10 کروڑ لگا کر یونیفارم تبدیل کیا گیا لیکن یونیفارم تبدیل ہونے کے باوجود پولیس میں ایک فیصد بھی تبدیلی نہیں آئی درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی عدالت آئی جی پنجاب کو پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگانے کا حکم دے۔
اے آئی لیگل کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروائے گئے جواب میں لکھاگیا کہ درخواست گزار نے آئی جی پنجاب کو کوئی درخواست نہیں دی۔ استدعا ہے کہ عدالت یہ درخواست خارج کرے۔