بھارتی کھلاڑی اظہرالدین کے والد انتقال کر گئے

Oct 19, 2022 | 13:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیز الدین  منگل کے روز انتقال کر گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق محمد عزیز الدین  کی عمر 94 سال تھی ۔ ان کی نماز جنازہ بدھ 19 اکتوبر کو ظہر کی نماز کے بعد بنجارہ ہلز میں واقع مسجد بقیع میں ادا کی گئی  جبکہ انہیں بعدازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں  راج محلہ ، رامکوٹ  کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزیدخبریں