فرحت شہزادی کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  کو 5 ارب کا نوٹس

Oct 19, 2022 | 13:24 PM

ایک نیوز نیوز: فرحت شہزادی نے وزیرداخلہ راناثنا للہ کو5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں۔

رپورٹ کے مطانق وفاقی وزیرراناثناللہ فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے پر مشکل میں پھنس گئے۔

فرحت شہزادی نے وزیرداخلہ راناثناللہ کو5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ہتک عزت کا نوٹس فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثرہوئی، جھوٹے الزامات پرمبنی بیانات کی چینلز،سوشل میڈیاکےذریعےتشہیر کی گئی۔

لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ 7دن کے اندر معافی مانگیں ، رانا ثنااللہ نے معافی نہ مانگی تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں