ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشین ممالک کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی معاملہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کو احتجاجی خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں اے سی سی کے صدر جے شاہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ پی سی بی کی جانب سےکہا گیا ہے کہ جے شاہ وضاحت دیں کہ ایشیا کپ کو تنہا نیوٹرل ویونیو پر منتقل کرنے کا بیان کیوں دیا ؟
بھارت کا پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ جاری ہے اور اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بجھوانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں اگلے سال بھارت میں ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اپنے تحفظات بیان کر دیئے گئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ایشین ممالک کے ساتھ رابطے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اے سی سی کا فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔