سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ گرفتار

shahnawaz amir
کیپشن: shahnawaz amir
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: سارہ انعام قتل کيس کے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمينہ شاہ کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کی، جس پر وفاقی پولیس نے فوراً ہی ثمینہ شاہ کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے گھر میں قتل کردیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کينيڈين نژاد مقتولہ سارہ انعام کے ماتھے اور چہرے پر زخم کے نشان پائے گئے جبکہ ان کے ہاتھوں اور بازؤں پر بھی چوٹیں تھیں۔